فهرس الكتاب

الصفحة 3018 من 5274

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل

باب: خیبر کی زمین کا حکم

3018 حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ عَنْوَةً بَعْدَ الْقِتَالِ وَنَزَلَ مَنْ نَزَلَ مِنْ أَهْلِهَا عَلَى الْجَلَاءِ بَعْدَ الْقِتَالِ

ابن شہاب زہری کہتے ہیں مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کو قتال کر کے بزور قوت فتح کیا تھا ۔ اور قتال کے بعد اس کے کچھ لوگوں نے یہ علاقہ چھوڑ دینے کی شرط پر اپنی قلعہ بندی کو ختم کیا ( اور صلح کر لی ) ۔

اس کی پوری تفصیل حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی حدیث نمبر 3006 میں گزر چکی ہے۔مگر بعد میں انہی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔کہ وہ بٹائی پر یہ زمینیں کاشت کریں گے۔اور جب تک مسلمان چاہیں گے وہ یہاں رہ سکیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت