فهرس الكتاب

الصفحة 3020 من 5274

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل

باب: خیبر کی زمین کا حکم

3020 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ قَالَ لَوْلَا آخِرُ الْمُسْلِمِينَ مَا فُتِحَتْ قَرْيَةٌ إِلَّا قَسَمْتُهَا كَمَا قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ

سیدنا عمر ؓ نے کہا کہ اگر مجھے بعد میں آنے والے مسلمانوں کا خیال نہ ہو ' تو جو بستی بھی فتح ہو میں اسے تقسیم کر دوں جیسے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کو تقسیم کیا تھا ۔

خیبر کا تقریبا ً نصف حصہ جو بطور غنیمت حاصل ہوا تھا۔خمس نکالنے کے بعد تقسیم کردیا گیا۔یہ بہت بڑا حصہ تھا۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اشارہ اسی طرف ہے۔ علاوہ ازیں مملکت اسلامیہ میں حسب احوال ایک ایسا فنڈ اوروقف محفوظ رہنا چاہیے۔جومسلمانوں کی اتفاقی ضروریات میں کام آسکے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت