3032 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَكُونُ قِبْلَتَانِ فِي بَلَدٍ وَاحِدٍ
سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ سول اللہ ﷺ نے فرمایا " ایک ملک ( عرب ) میں دو قبلے نہیں ہو سکتے ۔ "
یہ روایت سندًا ضعیف ہے ۔لیکن جس طرح عیسایئت کے مرکز ویٹکین سٹیٹ میں دوسرے دین کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں اسی طرح مرکز اسلام کو اندرونی خلفشار سے پاک رکھنا عین مصلحت ہے۔،مسلمانوں کاقبلہ بیت اللہ الحرام ہے جبکہ یہودیوں اور عیسایئوں کاقبلہ بیت المقدس ہے قبلہ اس سمت کا تعین کرتاہے۔جس طرف فکر وعقیدہ کا رخ ہوتاہے۔