3173 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَبِعْتُمْ الْجَنَازَةَ فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّى تُوضَعَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الثَّوْرِيُّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فِيهِ حَتَّى تُوضَعَ بِالْأَرْضِ وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جب تم جنازے کے ساتھ جاؤ تو جب تک اسے نیچے نہ رکھ دیا جائے ، مت بیٹھو ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں اس حدیث کو ( سفیان ) ثوری نے بواسطہ سہیل ، اس کے والد سے اور اس نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے ۔ اور اس میں کہا: " حتیٰ کہ اسے زمین پر رکھ دیا جائے ۔ " جبکہ ابومعاویہ نے سہیل سے روایت کرتے ہوئے کہا: حتیٰ کہ اسے لحد میں رکھ دیا جائے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ سفیان ( ثوری ) ابومعاویہ کی نسبت زیادہ حافظ تھے ۔
اس سے میت کے ساتھ جانے والوں کےلئے اس بات کا استحباب معلوم ہوتاہے۔ کہ جب تک میت کو رکھ نہ دیا جائے۔بیٹھنے سے گریز کیاجائے۔لیکن بعد میں بیٹھنے کے حکم والی روایات سے بعض علماء کے نزدیک اس کا نسخ اور بعض کے نزدیک ددنوں ہاتھوں کا جواز ثابت ہوتا ہے۔