فهرس الكتاب

الصفحة 323 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: تیمم کے احکام ومسائل

323 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنِ ابْنِ أَبْزَى، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: «يَا عَمَّارُ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ هَكَذَا، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ الْأَرْضَ، ثُمَّ ضَرَبَ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَالذِّرَاعَيْنِ إِلَى نِصْفِ السَّاعِدَيْنِ، وَلَمْ يَبْلُغِ الْمِرْفَقَيْنِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاهُ وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، وَرَوَاهُ جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى يَعْنِي، عَنْ أَبِيهِ

جناب سلمہ بن کہیل ، ابن ابزی سے وہ سیدنا عمار بن یاسر سے ، اس حدیث میں ہے ، کہا کہ اے عمار ، تمہیں تو بس اس طرح کافی تھا ۔ پھر اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے ، پھر ایک کو دوسرے پر مارا اور پھر اپنے چہرے اور آدھی کلائیوں تک پھیر لیے ، کہنیوں تک نہیں لے گئے اور ہاتھ زمین پر ایک ہی بار مارے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اس حدیث کو وکیع نے اعمش سے انہوں نے سلمہ بن کہیل سے انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابزی سے روایت کیا ۔ اور جریر نے اعمش سے انہوں نے سلمہ سے انہوں نے سعید بن عبدالرحمٰن بن ابزٰی یعنی انہوں نے اپنے والد سے ۔

اس میں بھی ذراعین '' کلائیوں ،، اور مرفقَین '' کہنیوں ،، کا ذکر صحیح نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت