324 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ ذَرٍّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمَّارٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، فَقَالَ: «إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ وَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ إِلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا، وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ» شَكَّ سَلَمَةُ وَقَالَ: «لَا أَدْرِي فِيهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، يَعْنِي أَوْ إِلَى الْكَفَّيْنِ»
جناب ابن عبدالرحمٰن بن ابزی اپنے والد سے وہ عمار ؓ سے یہی قصہ بیان کرتے ہیں ۔ اس میں کہا کہ " تمہیں یہی کافی تھا ۔ " اور نبی کریم ﷺ نے اپنا ہاتھ زمین پر مارا ، پھر اس پھونک ماری اور اس سے اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کا مسح کیا ۔ سلمہ کو شک ہوا ہے ، کہا: مجھے نہیں معلوم کہ اس روایت میں " کہنیوں تک ہے " یا " ہتھیلیوں تک ۔ "
اس روایت میں ( کفّین ) یعنی ہاتھوں کا ذکر ہی صحیح طور پر '' محفوظ ،، ہے۔نہ کہ '' کہنیوں تک ،، کا ( شیخ البانی رحمہ اللہ ) جیسے کہ حدیث (326) میں آرہا ہے۔