3251 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يَحْلِفُ لَا وَالْكَعْبَةِ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَلَفَ بِغَيْرِ اللَّهِ فَقَدْ أَشْرَكَ
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کسی کو سنا کہ وہ کعبہ کی قسم کھا رہا تھا تو انہوں نے اس سے کہا: بیشک میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے " جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا ۔ "
1۔غیر اللہ کی قسم کھانا۔خواہ وہ کعبہ کی ہو یا فرشتے یا نبیاء یا اولیاء صالحین یا آبائواجداد وغیر کی۔اسے گویا اللہ کے ہم پلہ ٹھرانا ہے۔ یا اس کی سی صفات سے موصوف سمجھنا ہے۔جو کہ واضح شرک ہے۔جس سے ایسا ہوجائے اسے چاہیے کہ وہ ایمان کی تجدید کرلے۔اور لا الہ الا اللہ پڑھے۔جیسے کہ (حدیث 3247) میں گزرا ہے۔2۔خیال رہے کہ قرآن مجید کی قسم کھانا اللہ کے رسول ﷺ سے ثابت نہیں ہے۔ تاہم اگر کوئی اٹھا لے تو مباح اور جائز ہے۔اس لئے کہ قرآن مجید اللہ ذو الجلال کا کلا م اور اس کی صفت ہے اور اللہ کی صفات کی قسم کھانا ثابت اور صحیح ہے۔