3304 حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَصْنَعُ بِمَشْيِ أُخْتِكَ إِلَى الْبَيْتِ شَيْئًا
جناب عکرمہ سے منقول ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر جہنی ؓ نے نبی کریم ﷺ سے کہا: بیشک میری بہن نے نذر مانی ہے کہ بیت اللہ کی طرف پیدل چلے گی ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا " بلاشبہ اللہ تعالیٰ تیری بہن کے بیت اللہ کی طرف پیدل چلنے سے کچھ نہیں کرے گا ۔ " ( اللہ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا ) ۔