فهرس الكتاب

الصفحة 3303 من 5274

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان

3303 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ طَهْمَانَ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً وَأَنَّهَا لَا تُطِيقُ ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ مَشْيِ أُخْتِكَ فَلْتَرْكَبْ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً

سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر ؓ کی بہن نے نذر مانی کہ پیدل حج کرے گی ' اور اس میں اس کی ہمت نہیں تھی ۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا " بلاشبہ اللہ عزوجل تیری بہن کے پیدل چلنے سے بے پروا ہے ' اسے چاہیئے کہ سوار ہو اور ایک اونٹنی قربانی دے ۔ "

3293 نمبر حدیث میں یہ روایت گزری ہے۔اس میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اسے تین دن کے روزے رکھنے کا حکمدیا۔اور اس میں روزوں کی جگہ قربانی کرنے کا زکر ہے۔جس میں روزوں کازکر ہے وہ ضعیف ہے۔اور یہ قربانی والی روایت صحیح ہے۔شیخ البانی نے بھی الارواء (221تا 218/8) میں ا س کو محفوظ قراردیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت