3365 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ الْعَرِيَّةُ الرَّجُلُ يُعْرِي النَّخْلَةَ أَوْ الرَّجُلُ يَسْتَثْنِي مِنْ مَالِهِ النَّخْلَةَ أَوْ الِاثْنَتَيْنِ يَأْكُلُهَا فَيَبِيعُهَا بِتَمْرٍ
جناب عبدربہ بن سعید انصاری نے بیان کیا کہ " عرایا " یہ ہے کہ انسان کسی کو کھجور کا کوئی درخت دیدے یا باغ فروخت کرے تو اس میں سے ایک دو درخت مستثنیٰ کر لے تاکہ تازہ پھل کھا سکے لیکن پھر اسے خشک کھجور کر بدلے بیچ دے ۔