فهرس الكتاب

الصفحة 3370 من 5274

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل

باب: پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے ہی فروخت کر دینا

3370 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّى تُشْقِحَ قِيلَ وَمَا تُشْقِحُ قَالَ تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْكَلُ مِنْهَا

جناب سعید بن میناء بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے سنا ' وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور کو " مشقح " تک پہنچنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ سیدنا جابر ؓ سے پوچھا گیا کہ ان کے " مشقح " ہونے سے کیا مراد ہے ؟ تو انہوں نے بتایا کہ جب کھجور سرخ یا زرد ہو جائے اور کھانے کے قابل ہو جائے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت