3442 حَدَّثَنَا عُبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَذَرُوا النَّاسَ يَرْزُقُ اللَّهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ
سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے خرید و فروخت نہ کرے ۔ لوگوں کو چھوڑ دو ، اللہ بعض کو بعض سے رزق دیتا ہے ۔ "