346 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنْ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ غَسَلَ رَأْسَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ» ثُمَّ سَاقَ نَحْوَهُ
سیدنا اوس ثقفی ؓ ، رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " جس نے جمعہ کے روز اپنا سر دھویا اور غسل کیا ۔ " اور مثل سابق روایت بیان کی ۔
یہ روایت مذکورہ بالاحدیث کا معنی واضح کرتی ہےاور'' سردھونے ،، کی خصوصیت یہ ہےکہ عرب لوگ لمبے بال رکھتے تھے اور انہیں دھونے میں مخت ہوتی تھی اور وقت لگتا تھا۔