فهرس الكتاب

الصفحة 364 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: عورت اپنے ایام حیض میں استعمال ہونے والے کپڑے کو دھوئے

364 حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدْ كَانَ يَكُونَ لِإِحْدَانَا الدِّرْعُ فِيهِ تَحِيضُ قَدْ تُصِيبُهَا الْجَنَابَةُ ثُمَّ تَرَى فِيهِ قَطْرَةً مِنْ دَمٍ فَتَقْصَعُهُ بَرِيقِهَا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان فرماتی ہیں کہ ہم ازواج رسول میں سے ہر ایک کے پاس ایک کرتا ہی ہوا کرتا تھا ۔ اسی میں ایام حیض گزرتے ، اسی میں جنابت ہوتی ، پھر اگر اس میں خون کا قطرہ دیکھتی تو اسے لعاب لگا کر ملتی ( اور اس کا ازالہ کر دیتی ) ۔

یہ روایت بھی سندًا ضعیف ہے، مگر معنا صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت