فهرس الكتاب

الصفحة 365 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: عورت اپنے ایام حیض میں استعمال ہونے والے کپڑے کو دھوئے

365 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ فَكَيْفَ أَصْنَعُ قَالَ إِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِيهِ ثُمَّ صَلِّي فِيهِ فَقَالَتْ فَإِنْ لَمْ يَخْرُجْ الدَّمُ قَالَ يَكْفِيكِ غَسْلُ الدَّمِ وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ

سیدنا ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ خولہ بنت یسار ؓا نبی کریم ﷺ کے ہاں آئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول ! میرے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہے اور مجھے اس میں حیض آتا ہے ، تو کیسے کیا کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " جب تم پاک ہوا کرو تو اسے دھو لیا کرو اور اس میں نماز پڑھا کرو ۔ " وہ کہنے لگیں کہ اگر اس سے خون ( کا نشان ) نہ نکلے تو ؟ فرمایا " تمہیں خون کا دھو ڈالنا کافی ہے ۔ اس سے داغ اور نشان کا کوئی حرج نہیں ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت