3733 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَفُضَيْلُ بْنُ عَبْدُ الْوَهَّابِ السُّكَّرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَفَعَهُ قَالَ وَاكْفِتُوا صِبْيَانَكُمْ عِنْدَ الْعِشَاءِ وَقَالَ مُسَدَّدٌ عِنْدَ الْمَسَاءِ فَإِنَّ لِلْجِنِّ انْتِشَارًا وَخَطْفَةً
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے مرفوعًا بیان کیا کہ " عشاء کے وقت ، اور جناب مسدد نے روایت کیا کہ شام کے وقت اپنے بچوں کو ( گھروں میں ) روک کر رکھا کرو ۔ اس وقت جِن ( زمین میں ) پھیل جاتے ہیں اور ( بچوں کو ) اچک لیتے ہیں ۔ "
فائدہ۔شیطانی اثرات اور ان کے حملوں سے بچنے کےلئے مسنون اذکار کے ساتھ ساتھاس مذکورہ حفاظتی تدبیر کا اہتمام کرنا بھی لازمی ہے۔