3850 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الْوَاسِطِيِّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِيهِ أَوْ غَيْرِهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ پڑھا کرتے تھے «الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين» " سب تعریفیں اس اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا ، پلایا اور مسلمان بنایا ۔ "
فائدہ۔یہ روایت ضعیف ہے۔لیکن صحیح احادیث میں دیگردعایئں مذکورہ ہیں۔ان میں سے کوئی بھی دعا مانگی جاسکتی ہے۔