3851 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عَقِيلٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ وَسَقَى وَسَوَّغَهُ وَجَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا
سیدنا ابوایوب انصاری ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کچھ کھاتے پیتے تو یوں کہا کرتے تھے « الحمد لله الذي أطعم وسقى ، وسوغه ، وجعل له مخرجا» " حمد اس اللہ کی جس نے کھلایا ، پلایا ، اسے خوش گوار بنایا اور اس کے باہر نکلنے کا نظام بھی بنا دیا ۔ "
فائدہ۔یوں تو ہرہر نعمت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل واحسان ہے۔لیکن مذکورہ بالاچاروں نعمتیں اپنے ضمن میں مذید بے شمار نعمتیں لیے ہوئے ہیں۔جوبجائے خود قابل حمد ہیں۔