فهرس الكتاب

الصفحة 3888 من 5274

کتاب: علاج کے احکام و مسائل

باب: تعویذ گنڈے لٹکانا

3888 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي قَالَتْ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيفٍ يَقُولُ مَرَرْنَا بِسَيْلٍ فَدَخَلْتُ فَاغْتَسَلْتُ فِيهِ فَخَرَجْتُ مَحْمُومًا فَنُمِيَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرُوا أَبَا ثَابِتٍ يَتَعَوَّذُ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا سَيِّدِي وَالرُّقَى صَالِحَةٌ فَقَالَ لَا رُقْيَةَ إِلَّا فِي نَفْسٍ أَوْ حُمَةٍ أَوْ لَدْغَةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد الْحُمَةُ مِنْ الْحَيَّاتِ وَمَا يَلْسَعُ

سیدنا سہل بن حنیف ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک ندی کے پاس سے گزرے تو میں اس میں داخل ہو گیا اور غسل کیا ۔ باہر نکلا تو بخار چڑھا ہوا تھا ۔ یہ بات رسول اللہ ﷺ کو بتائی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا " ابوثابت کو کہو کہ اسے دم کر دے ۔ " ( رباب کہتی ہے ) کہ میں نے ( سہل بن حنیف سے ) عرض کیا: آقا ! کیا دم مفید ہوتے ہیں ؟ فرمایا " دم بد نظری ' سانپ کے کاٹے اور بچھو کے ڈنک ہی میں مفید ہوتے ہیں ۔ " امام ابوداؤد ؓ نے کہا: «الحمة» کا لفظ سانپ اور ہر ڈسنے والے موذی جانور پر بولا جاتا ہے ۔

بقول صاحب بذل المحمود (قاَلَت فَقُلتُ یا سیدی) کے جملے میں قالت کا لفظ کسی نا سخ کی غلطی ہےاور بروایت موطامالک راجح یہ ہےکہ حضرت سہل کوعامر بن ربیعہ کی نظر لگی تھی تو ان سے ان کے وضو کا پانی لے کر ان پر چھرکا گیا تھا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت