3915 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ الصَّالِحُ وَالْفَأْلُ الصَّالِحُ الْكَلِمَةُ الْحَسَنَةُ
سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " کوئی مرض متعدی نہیں ہوتا اور نہ کوئی بدفالی ہے ' البتہ نیک شگونی مجھے بھلی لگتی ہے ۔ نیک شگونی ( کی ایک صورت یہ ہے کہ ) آدمی کوئی اچھا کلمہ سن لے ۔"
نیک فال جیسے کہ نبی ﷺ نے صلح حدیبیہ کے مو قع پر اہلِ مکہ کے نمائیدہ سہیل بن عمرو کی آ مد پر فرمایا تھا اب تمھارا معاملہ سہل ہو گیا ہے۔ (صحیح البخاریالشروط حدیث2732-2731)