باب:...
3972 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبَخَلِ وَالْهَرَمِ
سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ( ایک دعا میں ) فرمایا «اللهم إني أعوذ بك من البخل والهرم» " اے اللہ ! میں بخیلی اور عاجز کر دینے والے بڑھاپے سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ "
)قرآن مجید میں وارد اور وہ لوگوں کو بخیلی کی تلقین کرتے ہیں ۔میں لفظ (بخل) با کے پیش اور خا کے سکون اور دونوں کے پیش کے ساتھ بھی پڑھا جاتاہے۔
2) (ھرم) عاجز کردینے والا بڑھاپاکہ انسان ازحد عاجز ہوجائے۔ عقل وشعوراورصحت ساتھ چھوڑجائے اور دوسروں کے لئے بھی بوجھ بن جائے۔