باب:...
3973 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ عَنْ أَبِيهِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ قَالَ كُنْتُ وَافِدَ بَنِي الْمُنْتَفِقِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحْسِبَنَّ وَلَمْ يَقُلْ لَا تَحْسَبَنَّ
سیدنا لقیط بن صبرہ ؓ نے بیان کیا کہ بنی منتفق کا وفد جو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا تھا میں اس میں شریک تھا اور حدیث بیان کی ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ " مت سمجھنا " ( کہ یہ بکری ہم نے تمہاری خاطر ذبح کی ہے ) اور حدیث بیان کی ۔ اور نبی کریم ﷺ نے «لا تحسبن» ( " سین " کی زیر سے ) فرمایا ' ( زبر کے ساتھ ) «لا تحسبن» نہیں فرمایا تھا ۔ "
یہ حدیث کتاب الطھارۃ باب فی الاستنشار حدیث:142 میں گزر چکی ہےاور یہ کلمہ سورہ آل عمران کی آیات:188 میں (عربی) دونوں طرح پرھا گیا ہےیعنی سین کے زبراور زیر کے ساتھ