باب:...
3980 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَسْلَمَ الْمِنْقَرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْتَفْرَحُوا قَالَ أَبُو دَاوُد بِالتَّاءِ
عبدالرحمٰن بن ابزی کی روایت ہے کہ سیدنا ابی بن کعب ؓ نے کہا «بفضل الله وبرحمته فبذلك فلتفرحوا» یعنی ضیغہ خطاب کے ساتھ ۔ جبکہ ہماری معروف قرآت ضیغہ غائب کے ساتھ «فلتفرحوا» ہے ۔ " کہہ دیجئیے کہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے ۔ چنانچہ اسی پر تمہیں / انہیں خوش ہونا چاہیئے ۔ "