فهرس الكتاب

الصفحة 3983 من 5274

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان

باب:...

3983 حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَةَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ فَقَالَتْ قَرَأَهَا إِنَّهُ عَمِلَ غَيْرَ صَالِحٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ هَارُونُ النَّحْوِيُّ وَمُوسَى بْنُ خَلَفٍ عَنْ ثَابِتٍ كَمَا قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ

جناب شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام سلمہ ؓا سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ یہ آیت کس طرح پڑھا کرتے تھے «إنه عمل غير صالح» تو انہوں نے فرمایا آپ ﷺ نے اس کو «إنه عمل غير صالح» پڑھا تھا ۔ ( یعنی صیغہ ماضی کے ساتھ ) ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں اس روایت کو ہارون نحوی اور موسیٰ بن خلف نے ثابت ( ثابت بنانی ) سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے کہ عبدالعزیز نے کہا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت