باب:...
3989 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مَعْمَرٍ الْهُذَلِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِسْمَعِيلُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رِوَايَةً فَذَكَرَ حَدِيثَ الْوَحْيِ قَالَ فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى حَتَّى إِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ
سیدنا ابوہریرہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے وحی والی حدیث بیان کی اور کہا کہ اسی سلسلے میں اللہ کا یہ فرمان ہے «حتى إذا فزع عن قلوبهم» " حتیٰ کہ جب ان فرشتوں کے دلوں سے گھبراہٹ دور کی جاتی ہے ۔ "
لفظ (فزع) ف کے ضمہ زامشدد کے کسرہ کےساتھ ہے۔جبکہ ایک قراءت میں مروی ہے۔ (یعنی ر غیر منقوط اور غ منقوط کےساتھ۔ ) ابن عامر اور یعقوب کی قراءت میں (زمنقوط کےساتھ) ( عربی میں لکھاہے) بصیغہ ماضی آیا ہے۔