باب:...
3994 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَؤُهَا فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ يَعْنِي مُثَقَّلًا قَالَ أَبُو دَاوُد مَضْمُومَةُ الْمِيمِ مَفْتُوحَةُ الدَّالِ مَكْسُورَةُ الْكَافِ
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ پڑھا کرتے تھے «فهل من مدكر» ( یعنی شد کے ساتھ ۔ ) " بھلا کوئی ہے جو نصیحت پکڑے ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: یہ لفظ " میم " کے ضمہ ، " دال " کے فتحہ اور " کاف " کے کسرہ کے ساتھ ہے ۔