باب:...
3995 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ أَ يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ
سیدنا جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا آپ ﷺ پڑھ رہے تھے «يحسب أن ماله أخلده» ( سورۃ الھمزۃ 3 ) ( یعنی شروع میں ہمزہ استفہام کے ساتھ ) ۔
جمہورکی روایت میں ہمزہ کے بغیر ہےاور (یحسب) کا لفظ شامی،حمزہ اور عاصم کی قراءت میں سین کے فتحہ کےساتھ اور دوسروں کے ہاں کسرہ کے ساتھ ہے۔معنی آیت: کیا وہ سمجھتا ہے کہ بے شک اس کا مال اے ہمیشہ زندہ رکھے گا؟