باب:...
3996 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَمَّنْ أَقْرَأَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَوْمَئِذٍ لَا يُعَذَّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ وَلَا يُوثَقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ قَالَ أَبُو دَاوُد بَعْضُهُمْ أَدْخَلَ بَيْنَ خَالِدٍ وأَبِي قِلَابَةَ رَجُلًا
جناب ابوقلابہ اس شخص سے روایت کرتے ہیں جس کو رسول اللہ ﷺ نے پڑھایا تھا «فيومئذ لا يعذب عذابه أحد ، ولا يوثق وثاقه أحد» ( سورۃ الفجر 25 ، 26 ) یعنی «يعذب» اور «يوثق» مجہول صیغوں کے ساتھ ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ بعض راویوں نے خالد اور ابوقلابہ کے درمیان ایک راوی کا اضافہ کیا ہے ۔