فهرس الكتاب

الصفحة 3999 من 5274

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان

باب:...

3999 حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ قَالَ ذُكِرَ كَيْفَ قِرَاءَةُ جِبْرَائِلَ وَمِيكَائِلَ عِنْدَ الْأَعْمَشِ فَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاحِبَ الصُّورِ فَقَالَ عَنْ يَمِينِهِ جِبْرَائِلُ وَعَنْ يَسَارِهِ مِيكَائِلُ

محمد بن خازم نے بیان کیا کہ جناب اعمش کی مجلس میں «جبرائل» اور «ميكائل» کے تلفظ کی بحث چل پڑی تو اعمش نے بسند سعد طائی ، عطیہ عوفی سے انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے صور پھونکنے والے فرشتے ( اسرافیل ) کا ذکر کیا اور فرمایا " اس کی دائیں جانب " جبرائیل " اور اس کی بائیں جانب " میکائل " ہیں ۔ " امام ابوداؤد ؓ نے بیان کیا کہ «خلف» کہتے ہیں: چالیس سال ہونے کو آئے ہیں کہ میں نے لکھنے سے قلم نہیں اٹھایا ہے مگر مجھے جو الجھن " جبرائیل اور میکائل " کے ضبط میں ہوئی ہے کسی اور کلمہ میں نہیں ہوئی ۔

یہ روایت سندا ضعیف ہے۔جبریل کے تلفظ میں نولغات ہیں: (1) (2) جبریل:جیم کی زیر اور زبر کےساتھ۔ (3) جبرئل: جیم پرزبر،ہمزہ کی زیر اور لام مشدد۔ (4) جبرائل رکے کےبعد الف۔ (5) جبراییل: الف کے بعددو یا (6) جبرئیل: راکے کےبعد ہمزہ اور یا۔ (7) جبرئل: جیم اوررالی زبر ہمزہ کی زیر اور لامخفف۔ (8) (9) جبرین۔جیم پرزبراورزیر آکر میں نون۔تفصیل کے لئے دیکھیے۔ (تھزیب الاسماء واللغات للنووی)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت