فهرس الكتاب

الصفحة 409 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: نماز عصر کا وقت

409 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى صَلَاةِ الْعَصْرِ مَلَأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا

جناب محمد بن سیرین سے روایت ہے وہ عبیدہ سے اور وہ سیدنا علی ؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے خندق والے دن کہا " ان لوگوں نے ہمیں درمیانی ( یا افضل ) نماز ، نماز عصر سے روکے رکھا اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے ۔ "

(1) یہ حدیث آیت کریمہ: ( حافظوا علی الصلوات والصلوۃ الوسطی وقوموا للہ قانتین ) ( البقرہ: 238) '' نماز وں کےمحافت اورپابندی کرو او ردرمیانی ( یا افضل ) نماز کی ، اور اللہ کےلیے باادب ہوکر کھڑے ہوؤ۔،، کی تفسیر کرتی ہےکہ اس میں صلوۃ وسطی سے مرا د عصر کی نماز ہے۔

(2) رسول اللہ ﷺ جیسی رحیم وشفیق شخصیت کی زبان سےاس قسم کی شدید بددعا کا جاری ہونا واضح کرتاہے کہ کسی ایک نماز کا بروقت ادا نہ ہونا بھی دین میں بہت بڑا خسارہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت