4135 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا
سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر جوتا پہنے ۔
ظاہر ہے کہ یہ حکم ان جوتوں سے متعلق جنہیں ہاتھ کی مددسے پہننا ہوتا ہے اور جوجوتے بلا تکلف پہنے جاسکتے ہوں ان کے لئے بیٹھنے کی کوئی وجہ نہیں