4144 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ رَأَى رُفْقَةً مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ رِحَالُهُمْ الْأَدَمُ فَقَالَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى أَشْبَهِ رُفْقَةٍ كَانُوا بِأَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَؤُلَاءِ
سیدنا ابن عمر ؓ نے یمن سے آئے ہوئے کچھ رفقائے سفر کو دیکھا جن کی سواریوں کے پالان چمڑے کے تھے ، تو انہوں نے کہا: جو شخص چاہتا ہے کہ ایسے لوگوں کو دیکھے جو رسول اللہ ﷺ کے رفقائے سفر کے بہت زیادہ مشابہ ہوں تو وہ انہیں دیکھ لے ۔
لوازم زندگی کا مہیا کرنا اور عمدہ نوعیت کا حاصل کرلینا کوئی معیوب نہیں ہے بلکہ اسلام کی تائید کرتا ہے ۔