فهرس الكتاب

الصفحة 4157 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: تصاویر سے متعلق احکام و مسائل

4157 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ السَّبَّاقِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام كَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ بِسَاطٍ لَنَا فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً فَنَضَحَ بِهِ مَكَانَهُ فَلَمَّا لَقِيَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ فَأَصْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ حَتَّى إِنَّهُ لَيَأْمُرُ بِقَتْلِ كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ وَيَتْرُكُ كَلْبَ الْحَائِطِ الْكَبِيرِ

ام المؤمنین سیدہ میمونہ ؓا نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " تحقیق جبرائیل ( علیہ السلام ) نے آج رات مجھ سے ملاقات کا وعدہ کیا تھا ' مگر ملاقات کو نہ آئے ۔ " مجھے خیال آیا کہ ہماری چارپائی کے نیچے کتے کا پلا موجود ہے ( کہیں یہ ہی مانع نہ ہوا ہو ) تو اس کے نکالنے کا حکم دیا ۔ پھر آپ ﷺ نے پانی لیا اور اپنے ہاتھ سے اس جگہ چھڑک دیا ۔ پھر جبرائیل علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا: " بیشک ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتا ہو یا تصویر ہو ۔ " پھر صبح ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ' حتیٰ کہ آپ ﷺ چھوٹے باغوں کے کتوں کو بھی مارنے کا حکم دیتے تھے ' البتہ بڑے باغوں کے کتوں کو چھوڑ دیتے تھے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت