فهرس الكتاب

الصفحة 4227 من 5274

کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل

باب: انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی جائے یا بائیں میں ؟

4227 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَسَارِهِ، وَكَانَ فَصُّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ وَأُسَامَةُ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ بِإِسْنَادِهِ فِي يَمِينِهِ.

سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے اور اس کا نگینہ اندر ہتھیلی کی جانب ہوا کرتا تھا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ ابن اسحاق اور اسامہ بن زید نے نافع سے مذکورہ سند سے یہ روایت کیا: " دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے ۔ "

بائیں ہاتھ والی رویت ضعیف ہے۔ صحیح اور محفوظ دائیں ہاتھ کا بیان ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت