فهرس الكتاب

الصفحة 4525 من 5274

کتاب: دیتوں کا بیان

باب: قسامت کی وجہ سے قصاص نہ لینے کا بیان

4525 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُجَيْدٍ قَالَ إِنَّ سَهْلًا وَاللَّهِ أَوْهَمَ الْحَدِيثَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى يَهُودَ أَنَّهُ قَدْ وُجِدَ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ قَتِيلٌ فَدُوهُ فَكَتَبُوا يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ خَمْسِينَ يَمِينًا مَا قَتَلْنَاهُ وَلَا عَلِمْنَا قَاتِلًا قَالَ فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ بِمِائَةِ نَاقَةٍ

سیدنا عبدالرحمٰن بن بجید ؓ نے کہا اللہ کی قسم ! بیشک سہل کو اس حدیث ( کے بیان کرنے ) میں وہم ہوا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے یہود کو یہ لکھا تھا کہ بلاشبہ تم میں مقتول پایا گیا ہے ' لہذٰا اس کی دیت ادا کرو ۔ تو انہوں نے لکھا اور ( اپنی تحریر میں ) اللہ کے نام کی پچاس قسمیں کھائیں کہ ہم نے اس کو قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل کا کوئی علم ہے ۔ انہوں نے کہا: پس رسول اللہ ﷺ نے اس کی دیت ایک سو اونٹنیاں اپنی طرف سے ادا فر دی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت