فهرس الكتاب

الصفحة 4526 من 5274

کتاب: دیتوں کا بیان

باب: قسامت کی وجہ سے قصاص نہ لینے کا بیان

4526 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رِجَالٍ مِنْ الْأَنْصَارِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْيَهُودِ وَبَدَأَ بِهِمْ يَحْلِفُ مِنْكُمْ خَمْسُونَ رَجُلًا فَأَبَوْا فَقَالَ لِلْأَنْصَارِ اسْتَحِقُّوا قَالُوا نَحْلِفُ عَلَى الْغَيْبِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَجَعَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةً عَلَى يَهُودَ لِأَنَّهُ وُجِدَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ

جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور سلیمان بن یسار ، انصار کے کئی لوگوں سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے یہودیوں سے کہا اور ان ہی سے ابتداء کی " تم میں سے پچاس آدمی قسمیں کھائیں ۔ " مگر انہوں نے انکار کر دیا ۔ تو آپ ﷺ نے انصاریوں سے کہا کہ اپنا حق ( قسمیں کھا کر ) ثابت کرو ۔ تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! ہم ان دیکھی بات پر کیسے قسمیں کھائیں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی دیت یہودیوں پر ڈال دی کیونکہ وہ مقتول ان ہی کے ہاں پایا گیا تھا ۔

یہ روایت ضعیفہ ہے اس مقتول کی دیت رسول ؐنے بیت المال سے ادا فرمائی تھی۔جیسےکہ گزشتہ احادیث میں بیان ہواہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت