فهرس الكتاب

الصفحة 4578 من 5274

کتاب: دیتوں کا بیان

باب: پیٹ کے بچے کی دیت

4578 حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً خَذَفَتْ امْرَأَةً فَأَسْقَطَتْ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ فِي وَلَدِهَا خَمْسَ مِائَةِ شَاةٍ وَنَهَى يَوْمَئِذٍ عَنْ الْخَذْفِ قَالَ أَبُو دَاوُد كَذَا الْحَدِيثُ خَمْسَ مِائَةِ شَاةٍ وَالصَّوَابُ مِائَةُ شَاةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد هَكَذَا قَالَ عَبَّاسٌ وَهُوَ وَهْمٌ

سیدنا عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے دوسری کو پتھر دے مارا ، اس سے اس کا بچہ ساقط ہو گیا ۔ پس یہ مقدمہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے اس کے بچے کے سلسلے میں پانچ سو بکریاں ذمے لگائیں اور اس دن سے پتھر مارنے سے منع فرمایا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ حدیث میں روایت تو پانچ سو بکریاں ہی ہیں ، مگر صحیح یہ ہے کہ سو بکریاں تھیں ۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں کہ یہ عباس ( عباس بن عبدالعظیم ) کا وہم ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت