فهرس الكتاب

الصفحة 4786 من 5274

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان

باب: عفو و درگزر کا بیان

4786 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَادِمًا، وَلَا امْرَأَةً, قَطُّ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کبھی کسی خادم یا عورت کو نہیں مارا ۔

افضلیت اس میں ہے کی اپنے زیردست کو جسمانی سزا نہ دی جائے اور جہاں تک ہو سکے زبانی فہمائش سے کام لیا جائے۔ تاہم اگر کوئی زبانی نصیحت یا روئیے کا نہ سمجھتا ہو تو مناسب سزا دینا جائز ہے۔ جیسے بد خوبیوں کے سلسلے میں قرآن مجید میں ارشاد الٰہی ہے اور جنکی بد خوئی کا تمھیں اندیشہ ہو تو انھیں سمجھاؤ بستروں سے علیحدہ کردو اور مارو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت