فهرس الكتاب

الصفحة 4787 من 5274

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان

باب: عفو و درگزر کا بیان

4787 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ- فِي قَوْلِهِ: {خُذِ الْعَفْوَ} [الأعراف: 199] -، قَالَ: أُمِرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ.

سیدنا عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے کہ اﷲ کے فرمان «خذ العفو» " معاف کرنا اپنائیے " کی تفسیر میں انہوں نے بیان کیا کہ اﷲ کے نبی ﷺ کو حکم دیا گیا تھا کہ لوگوں کی عادات و معاملات میں ان کے ساتھ معافی کا رویہ اختیار کریں ۔

معافی اور درگزرانتہائی عزیمت کا عمل ہے کہ انسان دل سے دوسرے کو معاف کر دے اور معاملے کو بھول جائے۔ کمزور ایمان و عمل کے آدمی سے ایسا ہو نا بہت نادر ہوتا ہے اس لیئے اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو اسکا خاص حکم ارشاد فرمایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت