5144 حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ ثَوْبَانَ أَخْبَرَنَا عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ أَخْبَرَهُ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجِعِرَّانَةِ قَالَ أَبُو الطُّفَيْلِ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ أَحْمِلُ عَظْمَ الْجَزُورِ إِذْ أَقْبَلَتْ امْرَأَةٌ حَتَّى دَنَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ فَجَلَسَتْ عَلَيْهِ فَقُلْتُ مَنْ هِيَ فَقَالُوا هَذِهِ أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ
سیدنا ابوطفیل ( عامر بن واثلہ لیثی ) ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت آئی حتیٰ کہ وہ نبی کریم ﷺ کے قریب آ گئی ، تو آپ ﷺ نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی اور وہ اس پر بیٹھ گئی ۔ میں نے پوچھا کہ یہ کون تھی ؟ تو صحابہ نے بتایا کہ یہ آپ ﷺ کی ماں تھی جس نے آپ ﷺ کو دودھ پلایا تھا ۔
فائدہ۔یہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم رضاعی ماں کے ساتھ حسن سلوک اور ا سکی عزت واحترام اسی طرح سے ہے جیسے حقیقی ماں کے ساتھ۔