فهرس الكتاب

الصفحة 5161 من 5274

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل

باب: غلاموں کا خاص خیال رکھنے کا بیان

5161 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ مُوَرِّقٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَاءَمَكُمْ مِنْ مَمْلُوكِيكُمْ فَأَطْعِمُوهُ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاَكْسُوهُ مِمَّا تَلْبَسُونَ وَمَنْ لَمْ يُلَائِمْكُمْ مِنْهُمْ فَبِيعُوهُ وَلَا تُعَذِّبُوا خَلْقَ اللَّهِ

سیدنا ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارے لونڈی غلاموں میں سے جو تمہارے موافق ہو ( تمہاری پسند کے مطابق تمہاری خدمت کرتا ہو ) تو اس کو اسی سے کھلاؤ جو تم کھاتے ہو اور اس کو اسی سے پہناؤ جو تم پہنتے ہو ۔ اور جو تمہارے موافق نہ ہو ، تو اسے بیچ ڈالو اور اللہ کی مخلوق کو عذاب نہ دو ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت