5162 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ زُفَرَ عَنْ بَعْضِ بَنِي رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حُسْنُ الْمَلَكَةِ يُمْنٌ وَسُوءُ الْخُلُقِ شُؤْمٌ
سیدنا رافع بن مکیث ؓ سے روایت ہے اور یہ غزوہ حدیبیہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ شریک تھے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " ( اپنے ماتحت اور زیر ملکیت کے ساتھ ) عمدہ برتاؤ کرنا برکت ہے اور بدخلقی نحوست ہے ۔