فهرس الكتاب

الصفحة 5163 من 5274

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل

باب: غلاموں کا خاص خیال رکھنے کا بیان

5163 حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ زُفَرَ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ عَنْ عَمِّهِ الْحَارِثِ بْنِ رَافِعٍ بْنِ مَكِيثٍ وَكَانَ رَافِعٌ مِنْ جُهَيْنَةَ قَدْ شَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حُسْنُ الْمَلَكَةِ يُمْنٌ وَسُوءُ الْخُلُقِ شُؤْمٌ

جناب حارث بن رافع بن مکیث سے روایت ہے اور سیدنا رافع ؓ قبیلہ جہینہ سے تھے اور غزوہ حدیبیہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ۔ رسول اللہ ﷺ سے روایت کیا ، آپ نے فرمایا " ( زیر ملکیت اور ماتحت کے ساتھ ) عمدہ برتاؤ کرنا باعث برکت ہے اور بدخلقی نحوست ہے ۔

یہ روایت ضعیف ہے۔تاہم لونڈی غلام یا خادم ہو یا کوئی حیوان یا پرندہ پال رکھا ہے تو اس کی خوراک لباس رہائش اور صحت کا بخوبی خیال رکھنا شرعی واجبات میں سے ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت