5164 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَهَذَا حَدِيثُ الْهَمْدَانِيِّ وَهُوَ أَتَمُّ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ جُلَيْدٍ الْحَجْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمْ نَعْفُو عَنْ الْخَادِمِ فَصَمَتَ ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ الْكَلَامَ فَصَمَتَ فَلَمَّا كَانَ فِي الثَّالِثَةِ قَالَ اعْفُوا عَنْهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ سَبْعِينَ مَرَّةً
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا: اے اللہ کے رسول ! ہم خادم کو کس قدر معاف کریں ؟ تو آپ ﷺ خاموش رہے ۔ اس نے پھر سوال کیا ، تو آپ ﷺ خاموش رہے ۔ پھر جب تیسری بار پوچھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا " اسے ہر روز ستر بار معاف کرو ۔
ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا: اے اللہ کے رسول ! ہم خادم کو کس قدر معاف کریں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ۔ اس نے پھر سوال کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ۔ پھر جب تیسری بار پوچھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اسے ہر روز ستر بار معاف کرو ۔