5212 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ الْأَجْلَحِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ إِلَّا غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَفْتَرِقَا
سیدنا براء ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جو کوئی دو مسلمان ملاقات کرتے اور پھر مصافحہ کرتے ہیں ، تو جدا ہونے سے پہلے ہی ان دونوں کی مغفرت فر دی جاتی ہے ۔ "
یہ روایت بعض محققین کے نزدیک صحیح ہے ۔ مسلمانوں کا ایک دوسرے کے ساتھ خوش دلی سےملنا اور مصافحہ کرنا آپس میں محبت کے اضافے اوراللہ تعالی کی طرف سے بخشش کا ذریعہ ہے۔ مصافحہ ایک مسنون اور مستحب عمل ہے ۔