5262 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَسَمَّاهُ فُوَيْسِقًا
سیدنا عامر بن سعد اپنے والد سیدنا سعد بن ابووقاص ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے چھپکلی ( اور گرگٹ ) کو قتل کر دینے کا حکم دیا ہے اور اسے چھوٹا فاسق بتایا ۔ " ( مضرت رساں اور نقصان دہ جانور ) ۔