545 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ فِي الْمَسْجِدِ إِذَا رَآهُمْ قَلِيلًا جَلَسَ لَمْ يُصَلِّ، وَإِذَا رَآهُمْ جَمَاعَةً صَلَّى.
سالم ابوالنصر ( تابعی ) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اقامت کہے جانے کے بعد مسجد میں حاضرین کو کم محسوس کرتے تو بیٹھ جاتے اور نماز نہ پڑھاتے اور جب دیکھتے کہ جمع ہو گئے ہیں ، تو نماز پڑھا دیتے ۔
ملحوظہ۔حدیث مرسل ہے۔یعنی تابعی (ابو الحضر) ک بلاواسطہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں۔شیخ البانی کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔ کیونکہ صحیح روایات کی رو سے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نبی ﷺ کا انتظار اذان کے بعد کرتے تھے نہ کہ تکبیر کے بعد۔