651 حَدَّثَنَا مُوسَى يَعْنِي ابْنَ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا قَالَ فِيهِمَا خَبَثٌ قَالَ فِي الْمَوْضِعَيْنِ خَبَثٌ
جناب بکر بن عبداللہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے یہ مذکورہ حدیث بیان کی تو انہوں نے اس میں جہاں لفظ «قذر» آیا ہے وہاں دونوں جگہ «خبث» استعمال کیا ۔ ( اور معنی ان سب کا " نجاست " ہے ) ۔
محدثین کرام نقل احادیث میں انتہائی محتاط اورکامل الضبط تھے ۔رحمہ اللہ علیہم-