فهرس الكتاب

الصفحة 652 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: جوتے پہن کر نماز پڑھنے کا مسئلہ

652 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ عَنْ هِلَالِ بْنِ مَيْمُونٍ الرَّمْلِيِّ عَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَالِفُوا الْيَهُودَ فَإِنَّهُمْ لَا يُصَلُّونَ فِي نِعَالِهِمْ وَلَا خِفَافِهِمْ

سیدنا شداد بن اوس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " یہود کی مخالفت کرو ۔ یہ لوگ اپنے جوتوں یا موزوں میں نماز نہیں پڑھتے ہیں ۔ "

(1) معلوم ہوا کہ جوتوں میں نماز پڑھنا درست ہے۔

(2) اہل کتاب اورمشرکین کی مخالفت ان امور میں ہے، جن کی شریعت اسلامیہ نےصراحت کی ہے یاان کی خاص مذہبی یاقومی علامت ہے۔

(3) ہمارے ہاں مذکورہ مسئلہ اوراس قسم کےبعض دیگر مسائل متروک ہوگئے ہیں۔ان سنتوں کی احیاء کےلیے (ادع الی سبیل ربک بالحکمۃ والموءعظۃ الحسنہ) (النحل: 125) کی بنیاد پر رسول اللہ ﷺ اورآپ کی سنت سے محبت کاداعیہ پیدا کرنا ضروری ہے،تاکہ بےعلم لوگ دین سےاور علمائے حق سے متنفر نہ ہوں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت