فهرس الكتاب

الصفحة 668 من 5274

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل

باب: صفیں سیدھی کرنے کا مسئلہ

668 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَوُّوا صُفُوفَكُمْ فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصَّفِّ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ

سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " صفوں کو سیدھا اور برابر کرو ۔ بلاشبہ صفوں کو برابر کرنا نماز کی تکمیل کا حصہ ہے ۔ "

اس سےمعلوم ہواکہ جولوگ صفوں میں جڑکر کھڑےنہیں ہوتے ، درمیان میں خلا رکھتے ہیں، یا صف ٹیڑھی رکھتے ہیں ان کی نماز کا مل نہیں ہوتی ، ناقص رہتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت